لاہور کی خبریں 14/4/2017

Lahore

Lahore

لاہور: مین فیروز پور روڈ غلہ منڈی کاہنہ میں سینئر لیگی کارکن بابا شفیق آڑھتی نے کہا کہ سی پیک منصوبہ سے عوام میں خوشحالی آئے گی دیگر ممالک سے بھی مضبوط تعلقات استوار ہوں گے، ان خیالات کا اظہار وہ گزشتہ روز عوامی پریس کلب کاہنہ (رجسٹرڈ)میں صحافیوں سے گفتگوکے دوران کررہے تھے، انھوں نے کہا کہ پانامہ کا فیصلہ عدالت میں ہے ہمیں چاہئے کہ غیر ضروری تبصرے سے اجتناب برتا جائے۔ مزید گفتگو میں انھوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے بے پناہ ترقیاتی منصوبے شروع کیے جن کو عوامی سطح پر پذیرائی ملی۔
۔۔۔۔۔۔
عوام کی خدمت ہی مسلم لیگ (ن) کا نصب العین ہے، چوہدری اختر طور
لاہور( )میاں شہباز شریف کے انقلابی پروگراموں کی بدولت صوبہ پنجاب و دیگر صوبوں کی نسبت تیزی سے ترقی کر رہا ہے۔تفصیلا ت کے مطابق طور گاؤں میں سینئر کارکن مسلم لیگ (ن) اور چیئر مین زکوة کمیٹی چوہدری اختر علی طور نے عوامی پریس کلب کاہنہ (رجسٹرڈ)میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف اور ان کے جواری بوکھلا کر بلا وجہ تنقید کر کے وطن عزیز کی تعمیر و ترقی روکنا چاہتے ہیں ۔وزیر اعظم میاں نواز شریف اور خادم اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی عوام دوست پالیسیوں کی بدولت آئیندہ عام انتخابات میں مسلم لیگ (ن) ملک بھر میں تاریخی کامیابی حاصل کرے گی ترقی اور خوشحالی کا تسلسل برقرار رکھے گی۔
۔۔۔۔۔۔
بھارتی دہشت گرد کی گرفتاری کے بعد حکمرانوں کو بھارت سے تعلقات پر نظرثانی کرنی چاہئے،سیدصدا حسین کاظمی
لاہور( )حکمران کلبھوشن کو فوری پھانسی دیکر انصاف کے تقاضے پورے کریں بھارتی دہشت گرد کی گرفتاری کے بعد حکمرانوں کو بھارت سے تعلقات پر نظرثانی کرنی چاہئے تھی۔ان خیالات کا اظہارسینئرصحافی وصدرعوامی پریس کلب کاہنہ(رجسٹرڈ)سید صدا حسین شاہ کاظمی نے بھارتی دہشت گرد کو سزائے موت کا حکم دیئے جانے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ بھارت عرصہ دراز سے پاکستان بالخصوص کراچی اور بلوچستان میں دہشت گردی کروا رہا ہے جس میں اب تک سینکڑوں بے گناہ انسان جاں بحق ہوچکے ہیں۔انہوں نے کہاکہ کلبھوشن کی گرفتاری کے فوراً بعد حکومت کو چاہئے تھا کہ وہ بھارت سے ہر طرح کے تعلق کو منقطع کر لیتی مگر نہ جانے حکمرانوں کو کونسی مجبوری ہے کہ وہ ابھی تک بھارت کے بارے میں نرم گوشہ اپنائے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ دہشت گرد کلبھوشن کو فوری طور پر سزائے موت دیکر وطن عزیز میں دہشت گردی کروانے والوں کو واضح پیغام دیا جائے کہ ملک میں دہشت گردی کرنیوالے عناصر ناقابل معافی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پوری قوم کلبھوشن کو سزائے موت سنانے کا خیرمقدم کرتی ہے اور امید کرتی ہے کہ وطن عزیز کیلئے بے گناہ باسیوں کو خون میں نہلانے والے دہشت گردوں کو فوری کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔
۔۔۔۔۔
شام ، برما اور کشمیر وفلسطین میں انسانیت کے قتل عام پر انسانی حقوق کے عالمی ٹھیکیدار خاموش ہیں ،غلام مصطفی بھٹی
لاہور( )عراق،لیبیا،افغانستان کے بعد شام پر امریکی حملے مسلمانوں کیخلاف امریکی جارحیت کا تسلسل ہے ،اقوام متحدہ دنیا میں امن کے قیام کیلئے اپنا غیر جانبدارانہ کردار ادا کرنے میں بری طرح ناکام رہی ہے۔ان خیالات کا اظہارسینئرصحافی وچیئرمین عوامی پریس کلب کاہنہ(رجسٹرڈ)غلا م مصطفی بھٹی نے کیا۔انہوں نے کہاکہ مسلم حکمران او آئی سی کا اجلاس بلا کر متفقہ لائحہ عمل واضح کریں مسلمانوں کا قتل عام اور ظلم وبربریت رکوانا مسلم حکمرانوں کی ذمہ داری ہے طاقتور ممالک کا ہاتھ نہ روکا گیا تو دنیا جہنم بن جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ کا دہشت گردی کو اسلام سے جوڑنا اور امریکہ، اسرائیل ،بھارت گٹھ جوڑ پوری انسانیت کیلئے خطرہ ہے ۔ مسلمانوں پر الزام لگانے والے خود دنیا میں دہشت گردی کر رہے ہیں شام ، برما اور کشمیر وفلسطین میں انسانیت کے قتل عام پر انسانی حقوق کے عالمی ٹھیکیدار خاموش ہیں کثیر الملکی اتحاد تو وجود میں آگیا کیا کثیر الملکی عسکری اتحاد مسئلہ کشمیر وفلسطین کیلئے بھی کوئی کردار ادا کرے گا ۔ انہوں نے کہاکہ مسلم ممالک یہود ونصاری کی ہر سازش ناکام بنانے کیلئے امت مسلمہ اتحاد ویکجہتی کو فروغ دیں حکمران ذاتی تعلقات اور مجبوریوں کیلئے عالم اسلام کے مفادات پر سمجھوتہ نہ کریں ۔
۔۔۔۔۔۔