لاہور لائنز کے کپتان محمد حفیظ کا بولنگ ایکشن بھی مشکوک قرار

Mohammad Hafeez

Mohammad Hafeez

بنگلور (جیوڈیسک) لاہور لائنز كے كپتان محمد حفیظ كا بولنگ ایكشن بھی مشكوک قرار دے دیا گیا ہے۔لاہور لائنز اور سن فوئل ڈولفنز كے میچ میں امپائر نے محمد حفیظ كے بولنگ ایكشن پر اعتراض كیا تھا جس کے بعد چیمپئنز لیگ كی انتظامیہ نے انہیں وارننگ لسٹ میں شامل كر لیا ہے تاہم ان پر میچ كھیلنے پر كوئی پابندی نہیں ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل اسی ایونٹ میں لاہور لائنز کے عدنان رسول کا بولنگ ایکشن بھی مشکوک قرار دیا جاچکا ہے۔