لاہور : مال روڈ پر پنجاب اسمبلی کے باہر دھماکا، 7 افراد شہید

Lahore Mall Road Blast

Lahore Mall Road Blast

لاہور (جیوڈیسک) امن کے دشمنوں نے لاہور کو ایک بار پھر لہو لہو کر دیا۔ اس بار دہشتگردوں نے بزدلانہ کارروائی میں احتجاج کرنے والوں کو نشانہ بنایا۔

پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیکل اسٹورز ایسوسی ایشن ڈرگ ایکٹ کے خلاف دھرنا دے رہی تھی کہ اس دوران اچانک دھماکا ہو گیا۔ دھماکے کے بعد بھگدڑ مچ گئی۔ چیف ٹریفک آفیسر کیپٹن (ر) احمد مبین، ایس ایس پی آپریشن زاہد گوندل سمیت 7 افراد شہید جبکہ صحافیوں سمیت متعدد افراد زخمی ہو گئے۔

دھماکا اتنا شدید تھا کہ قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے جبکہ آج ٹی وی کی ڈی ایس این جی سمیت کئی گاڑیوں کو آگ بھی لگ گئی۔ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہیں۔ دھماکے کی نوعیت معلوم کی جا رہی ہے جبکہ دھماکے کے باعث مال روڈ پر بد ترین ٹریفک جام ہو گیا۔

امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کرنا شروع کر دیا ہے۔