لاہور : میکلوڈ روڈ پر لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا

Lahore Fire

Lahore Fire

لاہور (جیوڈیسک) لاہور کی ایک تجارتی عمارت میں آگ بھڑک اٹھی۔ ریسکیو حکام نے کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پایا۔

میکلوڈ روڈ لاہور پر لکشمی چوک کے قریب ایک تجارتی عمارت میں لگنے والی آگ پر قابو پانے کے لئے ریسکیو کی چار گاڑیاں استعمال کی گئیں اور ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ بجھا دی گئی۔

ذرائع کے مطابق آگ دکان میں شارٹ سرکٹ سے لگنے کا خدشہ ہے جس نے دکان میں پڑے سامان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس سے لاکھوں روپے کا مالی نقصان ہوا۔