لاہور:لاپتا بچے کی لاش واشنگ مشین سے مل گئی

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈیسک) لاہور کے ایک گھر سے لاپتا ہونے والے ڈھائی سال کے بچے کی لاش واشنگ مشین سے مل گئی۔

پولیس کے مطابق نورین نامی خاتون اپنے ڈھائی سال کے بیٹے قاسم کے ساتھ راولپنڈی سے شادی کی تقریب میں شرکت کرنے لاہور آئی تھی۔

گزشتہ روز قاسم لاپتا ہو گیا ،اس کی رپورٹ تھانے میں درج کرائی گئی تھی،تاہم آج رات گئے ڈھائی سالہ قاسم کی لاش گھر کی واشنگ مشین سے مل گئی۔پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہے ۔