لاہور: موٹروے پر وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری

 Lahore Motorway

Lahore Motorway

لاہور (جیوڈیسک) ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ موٹروے پر وقفےوقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے،روڈ سلیپری سے بچنے کیلئے غیر ضروری سفر سے پرہیز اور تیز رفتاری سے گریز کیا جائے۔

ترجمان موٹروے کے مطابق پشاورسے لاہور اور فیصل آبادتک موٹروے پر وقفے وقفے سےبارش کا سلسلہ جاری ہے،بارش کےدوران سلیپری کےباعث حادثات بڑھ جاتے ہیں،اس لئے روڈ یوزرز کو ہدایت کی جاتی ہے کہ محتاط ڈرائیونگ کریں،گاڑیوں کے وائیپرز وغیرہ درست حالت میں رکھے جائیں۔

ترجمان موٹروےکا کہنا ہے کہ غیر ضروری ڈرائیونگ سے پرہیز اورتیز رفتاری سے گریز کیا جائے۔