لاہور : مغلپورہ میں تین سالہ بچہ گٹر میں گر کر جاں بحق، اہل علاقہ کا احتجاج

Protest

Protest

لاہور (جیوڈیسک) پولیس کے مطابق ورکشاپ روڈ ڈاکخانہ اسٹاپ مغلپورہ کے رہائشی رکشہ ڈرائیور کا تین سالہ بیٹا سبحان علی لاپتہ ہوا تو اہلخانہ نے تلاش شروع کر دی۔ چند گھنٹوں بعد سبحان کی لاش گٹر سے ملی۔

اہل علاقہ نے بچے کی لاش سڑک پر رکھ کر احتجاج کیا اور سڑک بلاک کر دی جبکہ ضلعی انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ گٹر کا ڈھکن نہ ہونے کی وجہ سے معصوم بچہ جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔

ایک گھنٹے کے احتجاج کے بعد پولیس نے مظاہرین سے مذاکرات کیے اورانہیں منتشر کر کے ٹریفک بحال کر دی گئی۔