لاہور: نواں کوٹ میں 2 گروپوں میں تصادم، ایک شخص ہلاک

Lahore Clash

Lahore Clash

لاہور (جیوڈیسک) لاہور کے علاقے نواں کوٹ میں دو گروپوں میں ہاتھا پائی کے دوران ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔

پولیس کے مطابق نواں کوٹ کے علاقے رستم کالونی میں یونس اور زاہد میں معمولی بات پر جھگڑا ہو گیا ۔دونوں کو صلح کے لیے یو سی چیئرمین کے دفتر بلایا گیا ، جہاں یونس اور اس کے ساتھیوں کی زاہد عرف پپوکے ساتھ تلخ کلامی اور ہاتھا پائی ہو گئی جس کے دوران زاہد موقع پر جاں بحق ہو گیا۔

پولیس نے مقدمہ درج کرکے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ۔