لاہور : نوسر باز 3 خواتین کا گروہ گرفتار، 3 رکشے برآمد

Arrested

Arrested

لاہور (جیوڈیسک) انار کلی پولیس نے نوسرباز خواتین کا ایک گروہ گرفتار کر کے مسروقہ رکشے برآمد کر لئے۔

پولیس کے مطابق 12 وارداتوں میں مطلوب 3 خواتین ریما،حاجراں اور پروین کو ڈرائیور بشیر سمیت گرفتار کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق یہ گروہ رکشہ ڈرائیوروں کو نشہ آور چیز کھلا کر بے ہوش کرتا اور پھر رکشہ لے کر فرار ہو جاتا، ان سے 3 رکشے برآمد کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔