لاہور میں اورنج لائن ٹرین کی کرین نے ایک اور نوجوان کی جان لے لی

Orange Line Train

Orange Line Train

لاہور (جیوڈیسک) لاہور کے علاقے کو آپریٹو سٹور جی ٹی روڈ پر اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے کی کرین نے 26 سالہ نوجوان کی جان لے لی۔

تفصیلات کے مطابق 26 سالہ امان اللہ جی ٹی روڈ سے گزر رہا تھا کہ اسی دوران اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے پر کام کرنے والی کرین نے اسے ٹکر مار دی جس سے وہ موقع پر دم توڑ گیا، مرحوم کی نعش کو ورثا کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

اس حوالے سے یہ امر قابل ذکر ہے کہ جب سے اورنج لائن میٹرو ٹرین کا منصوبہ شروع کیا گیا ہے اب تک 6 افراد اس کی مشینری تلے آ کر مارے جا چکے ہیں ۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔