لاہور: اورنج لائن ٹرین کیلئےبجلی کی فراہمی کی منصوبہ بندی

Lahore Metro Train Project

Lahore Metro Train Project

لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں اورنج لائن میٹرو ٹرین کے لئے بجلی کی ضرورت اور فراہمی کی منصوبہ بندی کرلی گئی۔

پنجاب حکومت کے ذرائع نے بتایا کہ اورنج لائن میٹرو ٹرین چلانے کے لئے 74 میگاواٹ بجلی درکار ہو گی، یہ ٹرینیں 750 وولٹ کرنٹ پر چلیں گی، بلاتعطل بجلی کی فراہمی کے لئے 2 پاور اسٹیشنز قائم کئے جائیں گے۔

ان ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر 5 ،پانچ کوچز پر مشتمل 27 ٹرینیں چلیں گی، تاہم 2025ء تک ٹرینوں کی تعداد 54 کرنے کا منصوبہ ہے۔ 25 کلومیٹر ٹریک زمین سےاوپر جبکہ جین مندر سے لکشمی چوک تک پونے 2 کلو میٹر زیر زمین ہوگا، میٹرو ٹرین کا پہلا مرحلہ اپریل 2018 ءتک مکمل کر لیا جائے گا۔