لاہور: مختلف شہروں میں آپریشن، کھالیں جمع کرنیوالے 40 افراد گرفتار

Operations

Operations

لاہور (جیوڈیسک) کالعدم اور دیگر تنظیموں پر کھالیں اکٹھی کرنے پر پابندی کی خلاف ورزی پر پنجاب پولیس نے مختلف شہروں سے 40افراد کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمات درج کرلیے ہیں۔

شیخوپورہ میں پولیس نے کھالیں اکٹھی کرنے کے احکامات کی خلاف ورزی کرنے پر 32افراد کو گرفتار کیا، جن میں کالعدم تنظیموں کے کارکن بھی شامل تھے۔

لاہور پولیس نے مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر 6جبکہ اوکاڑہ پولیس نے 2افراد کو گرفتار کیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد مختلف مقامات پر لاوڈ اسپیکر لگا کر کھالیں جمع کر رہے تھے اور گرفتار افراد سے جمع کی گئی کھالیں بھی برآمد کرکے قبضے میں کرلی گئی ہیں۔