لاہور: مریضوں کے گردے نکالنے والے گروہ کے 5 ملزمان گرفتار

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈیسک) پولیس کے مطابق گرفتار ملزم نجی کلینک میں علاج کے بہانے مریضوں کو نشہ آور انجیکشن دے کر گردے نکال لیتے تھے۔

خفیہ اطلاع ملنے پر پولیس نے مذکورہ کلینک پر چھاپہ مار کر خاتون سمیت پانچ ملزموں کو گرفتار کر لیا۔

گرفتار ملزمان میں عامر، شیراز، رمضان، سرفراز اور مونا بی بی شامل ہیں جن کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گروہ کا سرغنہ ڈاکٹر اویس تاحال فرار ہے جسکی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔