لاہور سے لوگوں کے اغواء میں جو بھی ملوث ہوا، سخت کارروائی کریں گے۔ احسن اقبال

Ahsan Iqbal

Ahsan Iqbal

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر داخلہ احسن اقبال نے ایشیاء پیس فلم فیسٹیول کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لاہور سے کچھ افراد غائب کئے گئے، ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کریں گے، پاکستان میں امن بحال ہو چکا، معاشی طاقت بننے کی منزل قریب ہے۔

احسن اقبال نے مزید کہا کہ این اے 120 کے الیکشن میں عوام نے نواز شریف کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا، پاکستان کو خطرناک قرار دینے والا بین الاقوامی میڈیا آج پاکستان کے ایشیاء کی معاشی طاقت بننے کی پیشگوئی کر رہا ہے۔