یکم مئی کو لاہور کے عوام بھی سڑکوں پر نکل کر حکمرانوں کے خلاف عدم اعتماد کریں گے: اعجاز چودھری

Ijaz Chaudhry

Ijaz Chaudhry

لاہور (جیوڈیسک) پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سابقہ صدر اعجاز احمد چودھری نے کہا ہے کہ نوازشریف اور ان کی فیملی کا سب سے پہلے احتساب ہونا چاہئے جس نے ملک کو لوٹا ہے۔ اس کا کڑا احتساب بہت ضروری ہے۔ اسلام آباد میں عوام کے ٹھاٹھیں مارتے سمندر نے نوازشریف کے ہوش اڑا دیئے ہیں۔

یکم مئی کو لاہور کے عوام بھی سڑکوں پر نکل کر حکمرانوں کے خلاف عدم اعتماد کا اظہار کریں گے۔

سابق گورنر و سابق آرگنائزر تحریک انصاف پنجاب چودھری محمد سرور نے یکم مئی کے لاہور کے پارٹی جلسے کو کامیاب بنانے کیلئے کارکن رابطہ مہم شروع کرتے ہوئے کہا ہے کہ (ن) لیگی حکومت کے پاس تحریک انصاف کے مطالبات کو تسلیم کرنے کے سوا کوئی آپشن نہیں ورنہ کرپشن کے خلاف سڑکوں پر آنے کا احتجاجی حق استعمال کرتے رہیں گے۔

کارکن تحریک انصاف کا قیمتی سرمایہ ہیں‘ تحریک انصاف ملک کی سب سے بڑی اور مقبول سیاسی جماعت بن چکی ہے۔ 20 ویں یوم تاسیس میں لاکھوں کارکنوں نے شرکت کرکے ثابت کر دیا ہے کہ وہ تحریک انصاف اور چیئرمین عمران خان سے بے پناہ محبت کرتے ہیں۔