لاہور : کاہنہ میں پولیس مقابلہ، ایک دہشت گرد ہلاک، مغوی اہلکار بازیاب

Lahore Police

Lahore Police

لاہور (جیوڈیسک) کاہنہ کے قریب پولیس نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ایک مکان پر چھاپہ مارا۔ پولیس پہنچنے پر دہشت گردوں کی جانب سے فائرنگ کی گئی۔

فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد خرم ہلاک ہو گیا جبکہ دو دہشت گرد فرار ہو گئے۔ پولیس نے لاش قبضے میں لے کر مردہ خانہ منتقل کر دی ہے۔

کارروائی میں 2 سال قبل اغوا کئے جانے والے حساس ادارے کا اہلکار بازیاب کرا لیا گیا۔ پولیس کے مطابق فرار ہونے والے دہشت گردوں کی تلاش جاری ہے۔