لاہور: پولیس کا پتنگ بنانے والے کارخانے پر چھاپہ، دو ملزمان گرفتار

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈیسک) پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان اعظم اور اسد اچھرہ میں قائم کئے گئے کارخانے میں پتنگیں بنا کر پنجاب کے مختلف شہروں میں سپلائی کرتے تھے۔

پولیس نے کارخانے پر چھاپہ مار کر بڑی تعداد میں پتنگیں، ڈور کی چرخیاں اور پتنگ سازی میں استعمال ہونے والا دیگر سامان بھی قبضے میں لے لیا۔

پولیس نے دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔