لاہور پولیس کی ناقص کارکردگی، 2015ء میں کرائم بڑھ گیا

Lahore Police

Lahore Police

لاہور (جیوڈیسک) گزشتہ سال 2014ء کے مقابلے میں 2015ء کے پہلے چار ماہ کا کرائم بڑھ گیا ہے۔

لاہور میں قتل، اقدام قتل، اغواء، ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں گزشتہ سال 2014ء میں 24 ہزار 9 سو 60 مقدمات درج ہوئے جبکہ 2015ء میں 28 ہزار 2 سو 55 مقدمات رپورٹ ہوئے ہیں۔