لاہور: پرنٹنگ پریس پر چھاپہ، بھاری مقدار میں ممنوعہ لٹریچر برآمد

Lahore Raid

Lahore Raid

لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں حساس اداروں اور سی آئی اے پولیس نے ایک پرنٹنگ پریس پر چھاپہ مار کر بھاری مقدار میں ممنوعہ لٹریچر برآمد کر لیا۔ دو افراد کو گرفتار بھی کر لیا گیا۔

حساس اداروں اور سی آئی اے پولیس نے اردو بازار میں ایک پرنٹنگ پریس پر چھاپہ مارا جہاں سے خودکش بمبار بننے ،بم بنانے کے طریقے،حکمرانوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے خلاف نفرت انگیز لٹریچر برآمد ہوا،لٹریچر اتنی بڑی مقدار میں تھا کہ پولیس کے 8 گاڑیاں بھر گئیں۔

لٹریچر پرنٹنگ پریس میں چھاپنے کے بعد اسی عمارت کے تہہ خانوں میں بنے گوداموں میں رکھا گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق پرنٹنگ پریس کے مالک سمیت دو افراد کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ لیکن پولیس نے گرفتاریاں ابھی صیغہ راز میں رکھی ہیں۔
قانون نافذ کرنے والے اداروں کا دعویٰ ہے کہ اس چھاپہ خانے کے پکڑے جانے کے بعد دہشت گردوں کا نیٹ ورک توڑنے میں بڑی مدد ملے گی۔