لاہور: جائیداد کے تنازع پر فائرنگ، ایک شخص ہلاک، دوسرا زخمی

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈیسک) فیکٹری ایریا کے علاقہ کیولری گراؤنڈ کے رہائشی شیخ مشتاق اور حرا عرف ایمان کے مابین مکان کا تنازع چل رہا تھا کہ اتوار کی رات حرا نے معاملے کے حل کے لئے اپنی کزن انسہ بٹ کو بلایا تو دونوں فریقین میں تلخ کلامی ہو گئی، جس پر مشتاق اور اس کے ساتھی شہزاد نے فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کی زد میں آ کر انسہ کا گھریلو ملازم وقار موقع پر ہلاک ہو گیا جبکہ ملزم موقع سے فرار ہو گئے۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور لاش تحویل میں لے کر تحقیقات شروع کر دیں۔

پینتیس سالہ مقتول وقار ساہیوال کا رہائشی تھا جس کی لاش پوسٹمارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کر کے ملزموں کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔