لاہور: احتجاج کرنیوالے نابینا افراد دو دھڑوں میں تقسیم

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈیسک) لاہور کے کلمہ چوک میں احتجاج کرنے والے نابینا افراد دو دھڑوں میںتقسیم ہوگئے، ایک گروپ ضلعی انتظامیہ کی بسوں میں ہوٹل چلا گیا، جبکہ دوسرے نے احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے،احتجاج کو 12 گھنٹے سے زیادہ ہو چکے ہیں۔

لاہورضلعی انتظامیہ اورپولیس حکام کے نابینا افرادسے مذاکرات کامیاب نہیں ہو سکے ہیں ،احتجاج کرنے والے نابینا افراد دو دھڑوں میںتقسیم ہوگئے،نابینا افرادکا ایک گروپ ٹریک سے ہٹ گیا ہے اور میٹرو بس سروس بحال ہوگیا ہے جبکہ دیگر مظاہرین کا کہنا ہے احتجاج ختم نہیں ہوا،وزیراعلیٰ سے ملاقات کے بعد احتجاج ختم کریں گے۔

واضح رہے کہ لاہورمیں نابیناافرادنےاحتجاج کرتےہوئےکلمہ چوک میں دھرنا دےکرمیٹرو بس سروس معطل کی،ان کاکہنا ہے کہ حکومت انہیں ہر بار وعدوں پر ٹرخا دیتی ہے،نہ توسرکاری اداروں میں ملازمتیں دی جا رہی ہیں اور نہ ہی ڈیلی ویجز ملازمین کو مستقل کیا جا رہا ہے۔