لاہور: پی ٹی سی ایل کی عمارت میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈیسک) ایجرٹن روڈ پر واقع پی ٹی سی ایل کی بلڈنگ میں لگنے والی آگ پر 3 گھنٹوں کی محنت کے بعد قابو پا لیا گیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق پی ٹی سی ایل کی بلڈنگ میں لگنے والی آگ یک دم پھیل گئی اور دیکھتے ہی چوتھی ،پانچویں اور چھٹی منزل کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

پی ٹی سی ایل کی بلڈنگ میں لگنے والی آگ کے باعث شہر کے متعدد علاقوں میں پی ٹی سی ایل اور انٹر نیٹ سروس بھی معطل ہو گئی۔ ڈی سی او لاہورکیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان یونس کے مطابق بلڈنگ میں لگنے والی آگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم اس میں جلے سامان کا تخمینہ بعد میں لگایا جائے گا۔