لاہور سمیت پنجاب بھر میں آئی ایس او کی سالانہ تربیتی ورکشاپس کا آغاز ہو گیا

ISO Pakistan

ISO Pakistan

لاہور : امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام لاہور سمیت پنجاب بھر میں تربیتی ورکشاپس کا آغاز ہوگیا ہے ورکشاپس کے انچارج قاسم شمسی نے اجلاس میں ورکشاپس کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ صوبہ پنجاب و خیبرپختونخوا کے 275 مقامات پر تربیتی ورکشاپس کا انعقاد کیا جائے گاجس میں آٹھ ہزار سے زائد طلبہ کو تربیتی عمل سے گزارا جائے گا۔

قاسم شمسی نے بتایا کہ سالانہ ورکشاپس میں اب تک 20ہزار طلبہ ،احکام ،اخلاق،سیرت محمد وآل محمد اور کیرئیر گائیڈنس کی نشستوں میں تعلیم و تربیت حاصل کر چکے ہیں تربیتی ورکشاپس کے انعقاد سے نوجوان نسل تعلیمات قرآن و سیرت محمد وآل محمد سے آگاہی حاصل کرکے اس پر عمل پیرا ہوگی جو عصر حاضر کا تقاضہ بھی ہے۔