لاہور میں ڈینگی پر قابو پانے کے اقدامات کاغذوں تک محدود

Dengue

Dengue

لاہور (جیوڈیسک) محکمہ صحت پنجاب اور متعلقہ اداروں کی عدم توجہ سے لاہور میں ڈینگی پر قابو پانے سمیت اقدامات نہ ہو سکے ۔ ڈینگی کنٹرول سکوارڈ بھی کاغذوں تک محدود ہو کر رہ گیا ۔حکومت کی طرف سے دی جانے والی گاڑیاںیا تو دفاتر تک محدود ہو گئیں یا افسران کے زیر استعمال ہونے لگی۔

وزیر اعلی پنجاب کولاہور کو کسی بھی ٹاﺅن کا ویکٹر سرویلنس ورک پلان پیش ہی نہیں کیا جا سکا۔بتایا گیا ہے کہ لاہورمیں ہونیوالی بارشوں کی وجہ سے پانی جگہ جگہ کھڑی ہان شروع ہو گیا ہے اقبا ل ٹاﺅن (گلشن بلاک) کے چھوٹے پارک ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگے جگہ جگہ پانی اور کوڑے دانوں میں پانی کھڑا ہو گیا جس سے ڈینگی پھیلنے کا خطرہ بڑ ھ گیا ،دوسری جانب نشترٹاﺅن (حسان پارک)،سمن آباد ڈونگی گراﺅنڈ ،سمن آباد گلزیب کالونی سمیت مغلپورہ،دو موریہ پل ،ساندہ اور دیگرط علاقوں میں اسی قسم کی صورتحال سے دوچار ہیں ۔چھوٹے پارک اور کچروں میں بارش کا پانی کئی روز سے کھڑا ہے ۔محکمہ صحت پنجاب ،ماحولیات پنجاب،ٹاﺅن انتظامیہ نے ڈینگی مچھر کی افزائش کی روک تھام کے حوالے سے ویکٹر سرویلنس کے لئے کوئی خاطر خواہ انتظامات نہیں کئے۔