لاہور: پنجاب اراکین اسمبلی کی خیبرپختونخوا کو دوستانہ میچ میں 11 رنز سے شکست

Friendly Match

Friendly Match

لاہور (جیوڈیسک) قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے دوستانہ میچ میں پنجاب کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نو وکٹ پر ایک سو تینتالیس رنز بنائے۔

علی سلمان اکیاون اور زعیم قادری ستائیس رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

ہدف کے تعاقب میں کے پی کے ارکان اسمبلی کی وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں اور پوری ٹیم آخری اوور میں ایک سو بتیس رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ پنجاب نے دوستانہ میچ میں گیارہ رنز سے فتح حاصل کی۔