لاہور : زیادتی کیس کے آٹھ ملزموں کے جسمانی ریمانڈ میں تین روز کی توسیع

Lahore Rape Case

Lahore Rape Case

لاہور (جیوڈیسک) عدالت نے طالبہ زیادتی کیس کے آٹھ ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں تین روز کی توسیع کردی اور آئندہ سماعت پر ملزمان کے ڈی این اے ٹیسٹ کی رپورٹ بھی طلب کر لی۔

رانا ٹاؤن لاہور کی رہائشی آٹھویں جماعت کی طالبہ سے زیادتی کیس کے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں تین روز کی توسیع کردی۔ متاثرہ لڑکی اور مرکزی ملزم عدنان ثنا اللہ سمیت دیگر آٹھ ملزموں کو عدالت میں بیان ریکارڈ کرانے کے لئے پیش کیا گیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت کے روبرو متاثرہ طالبہ کے وکیل نے بتایا کہ لڑکی شدید خوف زدہ ہے اور بیان ریکارڈ نہیں کراسکتی تین دن کی مہلت دی جائے ، جبکہ تفتیشی نے عدالت کے روبرو تفیش کے لئے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کی۔

عدالت نے آٹھ ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں تین روز کی توسیع کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر ملزمان کے ڈی این اے ٹیسٹ کی رپورٹ بھی طلب کرلی۔ پیشی کے موقعہ پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔