لاہور تا راولپنڈی چلنے والی پانچویں ٹرین مارگلہ ایکسپریس کا افتتاح

Margala Express Lahore

Margala Express Lahore

لاہور (جیوڈیسک) لاہور سے روالپنڈی پانچویں ٹرین مارگلہ ایکسپریس کا افتتاح کر دیا گیا،اس موقع پر وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہےکہ رواں سال کے آخر تک 55 نئے انجن پاکستان پہنچ جائیں گے۔

افتتاح کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو میں سعدرفیق کا کہناتھا کہ مارگلہ ایکسپریس سے ریلوے کو سالانہ 20 کروڑ روپے آمدن ہوگی، رواں سال مزید پانچ ٹرینوں کو اپ گریڈ کیا جائے گا۔ریلویز کی کارکردگی مزید بہتر بنا نے کے لیے 55 انجن ستمبر تک پاکستان پہنچ جائیں گے۔

خواجہ سعد رفیق نےمزید کہاکہ55انجن کی آمد کے علاوہ مزید 200 انجنوں کی خریداری کے لیے بھی کام شروع کردیا ہے، ریلوے ملازمین کے لیے خصوصی پیکج کی منظوری دی جا رہی ہے۔