لاہور رنگ روڈ کی انسپکشن میں پتا چلا کامران کیانی کنٹریکٹر ہیں: شہباز شریف

Shahbaz Sharif

Shahbaz Sharif

لاہور (جیوڈیسک) ایک انٹرویو میں وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے بات کرتے ہوئے کہا لاہور کے رنگ روڈ کا ٹھیکہ پرویز الٰہی حکومت نے کامران کیانی کو دیا۔

کام ٹھیک نہ کرنے پر دوبار انہیں شکایت کی۔ وزیر اعلی پنجاب کا مزید کہنا تھا سابق آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی کو بھی بتایا اور کامران کیانی نے تیسری بار بھی کمٹمنٹ پوری نہیں کی جس پر ٹھیکہ منسوخ کر دیا لیکن جنرل (ر) اشفاق کیانی نے گلہ نہیں کیا۔

واضح رہے نیب ڈی ایچ اے اراضی اسکینڈل میں جنرل (ر) اشفاق کیانی کے بھائی کامران کیانی کیخلاف تحقیقات کر رہا۔