لاہور: موٹر وے بابو صابو سے شیخوپورہ تک ٹریفک کے لیے بند

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈیسک) لاہور اور گردونواح میں دھند نے ڈیرے ڈال لیے، حد نگاہ صفر ہونے پر موٹر وے کو بابو صابو سے شیخوپورہ تک ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق لاہور کے بابو صابو انٹر چینج سے شیخوپورہ تک شدید دھند کے باعث حد نگاہ صفر ہوگئی جس کے بعد موٹر وے کو شیخوپورہ تک ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا، جبکہ نیشنل ہائی وے پر بھی اوکاڑہ تک شدید دھند چھانے سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ہے۔

موٹر وے پولیس نے دھند کے دوران سفر کرتے ہوئے شہریوں کو حفاظتی تدابیر اختیار کرنے اور فوگ لائٹس کے استعمال کی ہدایت کی ہے۔