لاہور : برقع پہن کر ڈکیتی کرنے والے 2 ڈاکو گرفتار

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈیسک) گلشن اقبال پولیس نے اقبال ٹاؤن کے علاقے میں برقع پہن کر شہریوں کو لوٹنے والے عرفان عرف فانی ڈکیت گینگ کے دو ارکان کو گرفتار کر کے ملزموں کے قبضے سے 2 پستول، 4 موبائل فونز اور 7 لاکھ روپے سے زائد کی لوٹی ہوئی رقم برآمد کر لی۔

گرفتار ڈاکوؤں کے مطابق وہ برقع پہن کر میڈیکل اسٹورز پر ڈکیتی کی وارداتیں کرتے تھے۔