لاہور: سرکاری اسکولوں کے اساتذہ کا 12 گھنٹے سے احتجاج، بدترین ٹریفک جام

Protest

Protest

لاہور (جیوڈیسک) لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ملازمین کا کہنا تھا کہ حاضری کیلئے کڑے نہیں پہنیں گے اور آن لائن سسٹم بھی منظور نہیں۔ دوسری جانب صوبے بھر کے اساتذہ بھی میدان میں آ گئے ہیں۔ اسکولوں کی نجکاری کے خلاف چیئرنگ کراس پر دھرنا دے دیا۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ اگر ان کے مطالبات نہیں مانے جاتے تو وہ اپنے احتجاج کا دائرہ کار مزید بڑھا دیں گے۔

سرکاری اسکولوں کے اساتذہ کا یہ احتجاج بارہ گھنٹے سے زائد عرصے سے جاری ہے جس کے نتیجے میں شہریوں کو مال روڈ اور اس کے گرد و نواح میں بدترین ٹریفک جام کا سامنا کرنا پڑا۔ ٹریفک جام میں دلہے کی گاڑی بھی پھنس گئی۔۔