لاہور میں سرچ آپریشن، 32 مشتبہ افراد زیر حراست

Lahore Search Operation

Lahore Search Operation

لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں سرچ آپریشن کے دوران پولیس نے 32 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔

تھانہ گلشن اقبال پولیس نے علامہ اقبال ٹاؤن اور ملتان روڈ سے ملحقہ علاقے میں سرچ آپریشن کیا۔

سرچ آپریشن کے دوران کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی اور شناختی کوائف مکمل نہ ہونے پر 32 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا، پولیس کے مطابق علاقے میں سرچ آپریشن سیکورٹی اقدامات کے پیش نظر کیا گیا۔