لاہور: شاہ محمود قریشی نے بجلی کا بل ادا کر دیا

Shah Mehmood Qureshi

Shah Mehmood Qureshi

لاہور (جیوڈیسک) شاہ محمود قریشی نے لاہور کے علاقے گلبرگ میں واقع اپنی رہائشگاہ کا بل ادا کر دیا ہے۔ شاہ محمود قریشی کے ملازم نے لیسکو ٹیم کو ادا کردہ بل کی کاپی دکھا دی ہے۔

لیسکو حکام نے شاہ محمود قریشی کے گھر کا کنکشن کاٹنے کا نوٹی فیکیشن جاری کیا تھا۔

واضع رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سول نافرنامی کا اعلان کرتے ہوئے اسلام آباد دھرنے میں عوام کے سامنے اپنے بجلی کے بل جلا دیے تھے اور عوام سے بھی کہا تھا کہ وہ حکومت کو اپنے یوٹیلٹی بلز ہرگز ادا نہ کریں۔