لاہور : شاہدرہ ٹاؤن میں فائرنگ سے 35 سالہ شخص جاں بحق، لواحقین کا احتجاج

Shahdara

Shahdara

لاہور (جیوڈیسک) شاہدرہ ٹاؤن کے رہائشی سجاد کو امامیہ کالونی پھاٹک کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔

اہل علاقہ نے واقعہ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ٹائر جلا کر جی ٹی روڈ بلاک کر دی جس سے ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو گیا۔ اعلٰی پولیس حکام موقع پر پہنچ گئے جنہوں نے ملزموں کی جلد گرفتاری کی یقین دہانی کرائی۔

پولیس کے مطابق واقعہ دیرینہ عداوت کا نتیجہ ہے۔ پولیس کی جانب سے ملزموں کی جلد گرفتاری کی یقین دہانی پر مظاہرین پرامن طور پر منتشر ہو گئے۔