لاہور کے طلبہ کے لئے تاریخ میں پہلی بار سٹوڈنٹ ایجوکیشنل ایکسپو آج ہو گی

Islami Jamiat-e-Talaba Pakistan

Islami Jamiat-e-Talaba Pakistan

لاہور : اسلامی جمعیت طلبہ لاہور کے زیر اہتمام انٹرنیشنل ایکسپو سینٹر لاہور میں لاہور کی تاریخ کی سب سے بڑی سٹوڈنٹ ایجوکیشنل ایکسپو اور فیملی فیسٹیول آج ہو گا۔ منتظمین کے مطابق فیملی فیسٹیول اور سٹوڈنٹ ایکسپو میں تین لاکھ سے زائد طلبہ وطالبات اور فیملیز شریک ہوں گی۔ ایکسپو میں ٹیلنٹ گالا، مقابلہ جات، ہیروز سیشن،سکولز سیشن،نیلام گھر،نجی ٹی وی چینل کے ٹاک شوز، ورکشاپس،انٹرنیشنل سیشن، جامعات اور کالجز کے سٹالز، یوتھ برانڈز، ٹور اینڈ ٹریول ایجنسیز کے اسٹالز، گیمنگ زون،کنسلٹنسی سٹالز،بک فیئر اور فوڈ سٹالز شامل ہیں۔

امیر جماعتِ اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق،وفاقی وزیر برائے پلاننگ ایند ڈویلپمنٹ احسن اقبال،قمر زمان کائرہ راہنماء پاکستان پیپلز پارٹی،خواجہ سلمان رفیق صوبائی مشیرِ صحت،انٹرنیشنل سکالروائل ابراہیم،ڈاکٹر بلال فلپس ،طلبہ تنظیموں کے راہنماء دیگر سیاسی ، سماجی اور صحافتی شخصیات ایکسپو کا دورہ کریں گی۔ایکسپو کا افتتاح سراج الحق ، امیر جماعت اسلامی پاکستان اور احسن اقبال صبح 11بجے کریں گے، اس کے ساتھ ساتھ دونوں مہمانان میٹرک ، انٹر A/Oلیول اور جامعات کے طلبہ و طالبات کواعلیٰ تعلیمی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر ایوارڈ دیں گے۔

اس کے علاوہ مختلف مقابلہ جات، ہیروز سیشن،سکولز سیشن،نیلام گھر،نجی ٹی وی چینلز کے خصوصی ٹاک شوز، ورکشاپس،انٹرنیشنل سیشن، جامعات اور کالجز کے سٹالز، یوتھ برانڈز، ٹور اینڈ ٹریول ایجنسیز کے اسٹالز، گیمنگ زون،کنسلٹنسی سٹالز،بک فیئر اور کھانے کے سٹالز لگائے جائیں گے۔تین ہزارسے زائد طلبہ و طالبات نے ایکسپو میں رضا کارکے طور پر اپنی رجسٹریشن کرائی ہے۔جبکہ تمام نجی اور سرکاری یونیورسٹیز اور کالجز کے یوتھ ایمبیسڑز بھی اس پروگرام میںاپنے تعلیمی ادارے کے طلبہ و طالبات کی نمائندگی کریں گے۔مزید برآںلاہور کی اہم شاہراوں پر بینرز اور فلیکس آویزاں کر دیے گئے ہیں جبکہ ایکسپو سینٹر کے گرد و نواح میں طلبہ و طالبات کی رہنمائی کے لئے خصوصی کیمپ بھی لگائے گئے ہیں ۔منتظمین کے مطابق اس ایکسپو کے انعقادکا مقصد ذہین طلبہ کو سامنے لا کر ان کی حوصلہ افزائی کرنااور ان کے درمیان مختلف مقابلہ جات کروا کر ان کی ذہنی نشو و نما کروانا ہے۔