مجاور اور جیالے نظام تعلیم کی تباہی کے ذمہ دار ہیں : زبیر حفیظ

Jamiat-e-Talaba Pakistan Sindh

Jamiat-e-Talaba Pakistan Sindh

لاہور: اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ محمد زبیر حفیظ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت میں موجود مجاور اور جیالے نظام تعلیم کی تباہی کے ذمہ دار ہیں، سندھ کے طلبہ کو تعلیمی سہولیات سے دور رکھ کر ان میں احساس محرومی پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے انہوں نے ان خیالات کا اظہار سٹوڈنٹس میگا فیسٹیول سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ این جی اوزکے رحم و کرم پر نظام تعلیم چھوڑ کر سائیں سرکار خواب خرگوش میں مست ہے۔

سندھ کے تعلیمی نظام میں رائج بدعنوانی، جاگیرداروں اور وڈیروں کی وجہ سے شعبہ تعلیم تباہی کا شکار ہے۔حکومت کی جانب سے جان بوجھ کر سندھ کے عوام کو تعلیم سے دور رکھا جا رہا ہے۔ صوبہ سندھ کے27 اضلاع میں قائم 6721 سرکاری اسکولوں میں سے 4540 اسکول غیرفعال ہیں، جبکہ 2181 ‘گھوسٹ اسکول ہیں جنہیں مقامی زمینداروں اور جاگیرداروں کی جانب سے مویشی پالنے اور ‘گیسٹ ہائوسز کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے۔

اکثر سکول فائلز کی حد تک موجود ہیں جبکہ اس مد میں سرکاری خزانے کو کروڑوں کا نقصان ہوتا ہے جبکہ دوسری جانب جیالوں کو نوازا جاتا ہے۔ زبیر حفیظ کا مزید کہنا تھا کہ اسلامی جمعیت طلبہ عزم عالیشان ہمارا پاکستان مہم کے ذریعے پاکستان کا حقیقی ٹیلنٹ سامنے لا رہی ہے۔ دس لاکھ نوجوانوں پر مشتمل عزم رضاکار ٹیم ملکی تعمیر و ترقی میں کردار ادا کرے گی جس کے لئے بڑے پیمانے پر طلبہ سے رابطے کئے جا رہے ہیں۔

سید امجد حسین بخاری
مرکز یسیکرٹری اطلاعات اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان
0334-5019016