لاہور : یوحنا آباد میں زہریلی شراب پینے سے 6 افراد ہلاک

Wine Bottles

Wine Bottles

لاہور (جیوڈیسک) لاہور کے علاقے یوحنا آباد میں زہریلی شراب پینے والے مزید 6 افراد جان سے گئے، پولیس کا شراب بیچنے والے ملزم کے گھر چھاپہ، والد کو حراست میں لے لیا۔

گذشتہ روز لاہور کے علاقہ یوحنا آباد کاہنہ میں زہریلی شراب پینے سے بوٹا مسیح اور گوہر مسیح جان کی بازی ہار گئے تھے جب کہ دیگر افراد کو مختلف ہسپتالوں میں طبی امداد فراہم کی جا رہی تھی اب چوبیس گھنٹے میں مرنیوالوں کی تعداد 6 تک جا پہنچی ہے۔

پولیس نے شراب بیچنے کے شبہ میں آصف نامی شخص کے گھر پر چھاپہ مارا تو ملزم آصف فرار ہو گیا تاہم پولیس نے اس کے والد مختار کو حراست میں لے لیا جب کہ شیخ زید میں زیر علاج ایک شخص کے بیان کی روشنی میں تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔