لاہور : سانحہ گلشن اقبال، مزید تین لاشوں کو ورثا نے شناخت کر لیا

Mayo Hospital Lahore

Mayo Hospital Lahore

لاہور (جیوڈیسک) سانحہ گلشن اقبال پارک کے بعد میو ہسپتال مردہ خانے میں موجود تین لاشوں کی ورثا نے شناخت کر لی۔

ذرائع کے مطابق سانحہ گلشن اقبال میں شہید ہونے والے 63 افراد کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے میو ہسپتال مردہ خانے منتقل کی گئی تھیں ۔ 60 لاشوں کو شناخت کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا گیا تھا جبکہ 3 لاشوں کی شناخت نہیں ہو پائی تھی۔

ورثا نے 2 خواتین اور 1 بچے کو پہچان لیا۔ دونوں خواتین سگی بہنیں ہیں جن کے ورثا لندن میں ہوتے ہیں جبکہ بچے کی شناخت شہزاد کے نام سے ہوئی ہے جو سانگھڑ کا رہائشی ہے۔

ذرائع کے مطابق مردہ خانے میں مظفر گڑھ کے رہائشی محمد یوسف کی لاش بھی تاحال پڑی ہوئی ہے جبکہ ایک سر اور ٹانگ موجود ہے جس کے بارے میں شبہ ہے کہ یہ دہشت گرد ہو سکتا ہے۔