لاہور :ٹرک کی رکشے کو ٹکر، تین افراد جاں بحق

Accident

Accident

لاہور (جیوڈیسک) لاہور کے علاقے ڈیفنس کے فیز ایٹ میں ٹرک رکشے پر چڑھ دوڑا، تین افراد جاں بحق ہو گئے۔

لاہور کے پوش علاقے ڈیفنس کے فیز ایٹ میں ایک تیز رفتار ٹرک نے رکشے کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق اور دو زخمی ہو گئے۔

جاں بحق ہونے والوں میں بتیس سالہ بابر ملک اور پچپن سالہ رستم علی شامل ہیں جبکہ ایک شخص کی شناخت نہیں ہو سکی۔ حادثے کے نتیجے میں دو افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں جنرل ہسپتال پہنچا دیا گیا ، ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا جس کی تلاش تاحال جاری ہے۔