لاہور: نامعلوم افراد نے سوئے ہوئے میاں بیوی اور دو بچوں کو قتل کر دیا

Murder

Murder

لاہور (جیوڈیسک) لاہور کے علاقے رسول پورہ میں نامعلوم افراد نے میاں بیوی اور دو بچوں کو سوتے ہوئے تیز دھار آلے سے قتل کر دیا۔

افسوسناک واقعہ لاہور کے تھانہ نواب ٹاؤن کے علاقے رسول پورہ میں پیش آیا ۔ جہاں مالک نامی شخص اپنی بیوی اور دو بچوں کے ہمراہ رہائش پذیر تھا ۔ گھر کے مکینوں کو کیا خبر تھی کہ آج ان کی آخری رات ہو گی ۔ سفاک قاتلوں نے سوتے میں چاروں کو تیز دھار آلے سے قتل کر دیا ۔ دو بچوں کو جناح ہسپتال لے جایا گیا مگر وہ بھی جانبر نہ ہو سکے۔

واقعے کے بعد پو لیس اور فرانزک ماہرین کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچیں اور شواہد اکٹھے کئے ۔ مقتولین میں 25 سالہ مالک ، اسکی 22 سالہ بیوی آسیہ دو بچے ، 3 سالہ مریم اور 5 سالہ آصف شامل ہیں۔