لاہور: 5 یونین کونسلز میں ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ 17 دسمبر کو ہو گی

Election

Election

لاہور (جیوڈیسک) بلدیاتی الیکشن کے پہلے مرحلے میں 5 یونین کونسلز میں الیکشن بیلٹ پیپرز میں غلط انتخابی نشان پرنٹ ہونے پر مؤخر کر دئیے گئے تھے جس کے بعد ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر نے 5 یونین کونسلز میں ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری کیا جس کے تحت پولنگ 17 دسمبر کو ہو گی۔

یو سی 231 کے چیئرمین اور وائس چیئرمین جبکہ یو سی 185 وارڈ نمبر 4، یو سی 86 وارڈ 3، یو سی 193 وارڈ 2 اور یو سی 162 وارڈ 5 میں جنرل کونسلرز کی نشستوں پر الیکشن ہو گا۔