لاہور : وحدت روڈ پر مسافر وین میں آگ لگ گئی

Van Fire

Van Fire

لاہور (جیوڈیسک) لاہور وحدت روڈ پر مسافر وین میں آگ لگ گئی، مسافروں نے کود کر جانیں بچائیں۔ موبائل فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مسافر وین میں اچانک آگ لگ گئی جس نے پوری وین کو دیکھتے ہی دیکھتے قابو میں لے لیا۔

وین میں موجود مسافروں نے وین سے چھلانگیں لگا کر خود کو بچایا جس سے تمام مسافر محفوظ رہے۔

ریکسیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا، آگ لگنے کی وجہ ریڈر کا پھٹنا بتایا جا رہا ہے۔