لاہور: واپڈا اسپتال میں مریض کے لواحقین کا تشدد، 3 گارڈز زخمی

Wapda Hospital

Wapda Hospital

لاہور (جیوڈیسک) لاہور کے واپڈا اسپتال میں مریض کے لواحقین نے تشدد کرکے 3 گارڈز کو زخمی کردیا۔

پولیس نے اسپتال کے ایم ایس کی درخواست پر 4 ملزموں کو حراست میں لے لیا ہے۔ واپڈا اسپتال انتظامیہ کے مطابق مریضہ صغریٰ بی بی کے لواحقین وقت ختم ہونے کے باوجود اپنی مریضہ سے ملاقات کرنا چاہتے تھے۔

ڈیوٹی پر موجود گارڈز نے انہیں وارڈ میں جانے کی اجازت نہ دی جس پر 4افراد نے سیکیورٹی گارڈز نواز، خادم اور افضل کو تشدد کرکے زخمی کردیا۔ اچھرہ پولیس نے ایم ایس کی درخواست پر ملزموں صغیر بٹ، قیصر اور قدیر وغیرہ کو حراست میں لے لیا۔