لاہور میں آج موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے

temperature

temperature

لاہور (جیوڈیسک) لاہور کا موسم خشک اور ہلکا سرد رہنے کا امکان ہے۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہے گا۔

موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں میں لاہور کا موسم خشک رہے گا تاہم ہوا میں ہلکی خنکی موجود رہے گی اور درجہ حرارت 17 ڈگری سینٹی گریڈ تک کم ہو گا جبکہ زیادہ سے زیادہ 27 ڈگری سینٹی گریڈ تک جائے گا۔

ہوا میں نمی کا تناسب 40 سے 78 فیصد تک رہے گا۔ چھ کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا بھی چلتی رہے گی جبکہ جمعرات تک خشک اور خوشگوار موسم رہنے کا امکان ہے تاہم جمعہ کے روز صبح کے وقت ہلکی بارش کا توقع ہے۔