ن لیگ آزاد کشمیر محبوب قائد کا لاہور میں شاندار استقبال کرے گی۔ زبیر اقبال کیانی

Zubair Iqbal Kayani

Zubair Iqbal Kayani

لیوٹن برطانیہ (تیمور لون) میاں نواز شریف کل بھی ہمارے قائد تھےآج بھی ہیں اور آئندہ بھی رہیں گے۔ کشمیری عوام کے دلوں سے میاں محمد نواز شریف کے لئے محبت کو کوئی نہیں نکال سکتا۔ میاں صاحب کے استقبال کے لئے آزاد کشمیر سے کارکنا ن سمیت کشمیریوں کی بڑی تعدادلاہورروانہ ہو چکی ہے۔

ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر برطانیہ کے صدر راجا زبیر اقبال کیانی ، چیئر میں اوور سیز راجا شفیق احمد پلاہلوی، صدر ساوتھ زون مسلم لیگ ن آزاد کشمیر برطانیہ شبیر ناڑوی ، صدر نارتھ زون راجا پرویز ، مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے نائب صدر راجا امتیاز ، سینئر نائب صدر چوہدری یونس ،راجا محمد ادریس سیکرٹری جنرل پاکستان مسلم لیگ ن برطانیہ، سینئر نائب صدر راجا مقصود حسین ،صدر مڈلینڈ ذون راجا امجد خان ، اور ، صدر یوتھ ونگ ن لیگ برطانیہ راجا آصف ، چوہدری جہانگیر قائم مقام صدر ن لیگ آزاد کشمیر برطانیہ ، راجا توصیف کیانی کو آرڈینٹر یوتھ ونگ اوورسیزن لیگ آزاد کشمیر، مرزا توقیر جرال سینئر نائب صدر ٹو سینٹر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ ، راجہ محمد نواز مرکزی نائب صدر مسلم لیگ ن آزاد کشمیر برطانیہ پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر برطانیہ ، سردار نفیس اگہاروی نائب صدر پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر برطانیہ ، راجا امجد فاروق ترجمان پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر برطانیہ ، رابطہ سیکرٹری ن لیگ آزاد کشمیر برطانیہ راجا ارشد محمود طارق جمیل راجا جنرل سیکرٹری ساؤتھ ذون پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر برطانیہ ، سردار محمد فاروق خان فنانس سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر برطانیہ ، راجا ماسٹر نثار جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر لیوٹن برطانیہ برانچ و دیگر رہنماوں نے مشترکہ طور پر جاری کردہ بیان میں کیا رہنماؤں نے کہا کہ قائد محمد نواز شریف کا لاہور آمد پر شایان شان استقبال کیا جائے گا۔ آزاد کشمیر بھر سے مسلم ن آزاد کشمیر کے کارکنان کے قافلوں سمیت بڑی تعداد میں کشمیری عوام اپنے محبوب قائد کے استقبال کے لئے لاہور روانہ ہو چکے ہیں۔ میاں صاحب کے استقبال کے سلسلہ میں کمیٹیاں بھی تشکیل دی گئی ہیں جو لاہور میں میاں صاحب کے جانثاروں کے ساتھ مل کر کام کریں گی۔

میاں صاحب کے پرتپاک استقبال ملک دشمن عناصرانتشار کی سیاست کرنے والوں کے منہ پر تمانچہ ہو گا۔ رہنماؤں می مزید کہاکہ نوازشریف نے پاکستان کو امن دیا ہے اور معیشت کومضبوط بنانے کا کریڈٹ بھی انکی ٹھوس پالیسیوں کو جاتا ہے۔ نواز شریف عوام کے دلوں پر حکمرانی کرتے ہیں اور کوئی انہیں عوام سے دور نہیں کر سکتا، مسلم لیگ (ن) کے زبردست معاشی پروگرامو ں کے باعث غربت اور بیروزگار ی میں کمی آئی ہے، ملک کو مضبوط او رمعاشی طور پر مستحکم بنانے کے حوالے سے عوام نوازشریف کی خدمات کو سلام پیش کرتے ہیں۔میاں صاحب آج بھی ساری قوم کے دلوں میں بستے ہیں انکی محبت ہمارے دلوں سے کوئی نہیں نکال سکتا ۔ کشمیری میاں صاحب کی ہر کال پر لبیک کہیں گے اور جب بھی وقت آیا کشمیریوں کو اگلی صفوں میں پائیں گے۔