پاناما لیکس ، حکومت سخت دبائو کا شکار ہے

Panama Lakes

Panama Lakes

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کا دورہ منسوخ ، او سی آئی سی کے سربراہی اجلاس میں عدم شرکت ، وزیر اعظم کیوں لاہور کے ہو کر رہ گئے ، پاناما لیکس کا معاملہ ہے یا کچھ اور ، پروگرام “دنیا کامران خان کے ساتھ” نے سوال اٹھا دیئے ۔ پاناما لیکس سے ملک میں دھماکا خیز صورتحال ، حکومتی بڑوں کی مصروفیات کو جکڑ کر رکھ دیا ۔

پروگرام “دنیا کامران خان کیساتھ ” میں وزیر اعظم کی مسلسل لاہور موجودگی ، دورہ کراچی منسوخ کرنے اور ترکی میں ہونیوالے او آئی سی اجلاس میں شرکت نہ کرنے پر سوال اٹھا دئیے ۔ شیخ رشید کہتے ہیں حکومت اخلاقی ساکھ کھو چکی ، دارالحکومت میں کئی افواہیں گرم ہیں ۔ پروگرام میں مزید انکشاف کیا گیا ہے کہ پاناما لیکس پر حکومت سخت دباؤ کی کیفیت میں ہے ۔