پاناما لیکس؛ اپوزیشن کے ٹی او آرز پر ڈیڈ لاک برقرار

Opposition

Opposition

اسلام آباد (جیوڈیسک) پاناما لیکس کی تحقیقات کے ٹرمز آف ریفرنس طے کرنے کے لئے قائم کردہ کمیٹی کے اجلاس میں اپوزیشن کی جانب سے پیش کردہ ٹی او آرز پر ڈیڈ لاک برقرار ہے۔

حکومت اور اپوزیشن ارکان پر مشتمل ٹی او آرز کمیٹی کا ایک مرتبہ پھر اجلاس ہوا جس میں متفقہ طورپر پاناما لیکس کی تحقیقات کے لئے ٹی او آرز بنانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پراپوزیشن ارکان کی جانب سے ٹی او آرز میں وزیراعظم نواز شریف کا نام شامل کرنے پر زور دیتے رہے تاہم حکومتی ارکان نے وزیراعظم کا نام شامل کرنے کی مخالفت کی۔

دوسری جانب پیپلزپارٹی کے رہنما اعتزاز احسن اور تحریک انصاف کی نمائندگی کرنے والے شاہ محمود قریشی نے ڈیڈ لاک کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد حکومتی ارکان کو قائل کرنے کی کوشش کریں گے، اگر حکومتی ارکان وزیراعظم کا نام نکالنے پر زور دیتے ہیں تو بہتر ہے کہ ٹی او آرز میں حسین نواز کے والد کا نام شامل کرلیا جائے۔