سابق صوبائی وزیر ملک احمد علی اولکھ اپنے بیٹے عثمان اولکھ کو چئیرمین بنانے کے لیے اوپر سے اشارے کے منتظر

Tariq Mehmood

Tariq Mehmood

کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار) میونسپل کمیٹی کروڑ لعل عیسن کی چئیرمین شپ کے لیے MPA حاجی عبدالمجید نیازی،صاحبزادہ فیض الحسن ،اطہر مقبول سر گرم فیاض الحق اورافتخارنیازی دوڑ میں شامل جبکہ سابق صوبائی وزیر ملک احمد علی اولکھ اپنے بیٹے عثمان اولکھ کو چئیرمین بنانے کے لیے اوپر سے اشارے کے منتظر،نتائج کے مطابق PTI نے 5ن لیگ نے 2اور آزاد امیدوران نے 6نشستیں حاصل کی تھیں،PTIکو چئیر مین بنانے کے لیے 2نشستیں درکار،PTIکی ٹکٹ پر ممتاز قریشی ،فیض چیمہ ،اشفاق بلوچ،سجاد ذین العابدین ،میاں بکھو،جبکہ مسلم لیگ کی ٹکٹ پر ملک عثمان اولکھ،شیخ آصف کامیاب ہوئے تھے

،ملک احمد علی اولکھ آزاد امام بخش خان اور اجمل بلوچ کے ساتھ ملک احمد علی اولکھ 4کونسلروں کے دعوے دار ہیں اس طرح صاحبزادہ فیض الحسن اور چوہدری اطہر مقبول شیخ فیاض الحق افتخارخان نیازی جو کہ MPA حاجی عبدالمجید نیازی کے سسر ہیں ملک عثمان اولکھ سے شکست کھا چکے ہیںحاجی عبدالمجید نیازی انہیںمخصوص نشست پر کا میاب کرا کر چئیرمین بنانا چاہتے ہیں،حکیم آفتاب اور رانا طارق کے دعوے داروں میں شامل ہیں،دوسری جانب شیخ فیاض الحق کے باری اطلاعات ہیں کے ان کے معاملات PTI کے ساتھ تہ پا گئے ہیں،وارڈ نمبر10میں کامیاب ہونے والے رانا طارق PTI رہنما سابق وفاقی وزیر سردار بہادر خان کی وجہ سے کامیاب ہوئے اگر بہادر احمد خان چاہیں تومیونسپل کروڑ میںPTIکا چئیرمین منتخب ہو سکتا ہے