لال مسجد کیس : پولیس نے مشرف کے وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کروا دی

Musharraf

Musharraf

اسلام آباد (جیوڈیسک) لال مسجد آپریشن کے مقدمے میں پولیس نے سابق صدر پرویز مشرف کے وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کروا دی۔

سابق صدر کے وارنٹ گرفتاری ایڈیشنل سیشن جج پرویز قادر میمن نے جاری کئے تھے، عدالت نے پولیس کو وارنٹ گرفتاری پر عمل درآمد کروا کر رپورٹ طلب کی تھی۔

تھانہ آبپارہ پولیس نے سابق صدر پرویز مشرف کے شہزاد ٹاؤن فارم ہاؤس میں وارنٹ کی تعمیل کروائی۔ مقدمے کی سماعت کل ہو گی۔ پولیس وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کی رپورٹ پیش کرے گی۔