لعل شہباز قلندر کے مزار پر دھماکہ کسی مسلک نہیں انسانیت پر حملہ ہے، پیر غلام رسول اویسی

Pir Ghulam Rasool

Pir Ghulam Rasool

لاہور : تحریک اویسیہ پاکستان کے مرکزی امیر، پیر غلام رسول اویسی، مرکزی سینئر نائب امیر سید عرفان احمد نے کہا ہے کہ حضرت لعل شہباز قلندر کے مزار پر دھماکہ کسی مسلک نہیں انسانیت پر حملہ ہے۔

شہید انسان ہوئے کوئی مذمب ،فرقہ یا مسلک نہیں، سانحہ مال روڈ لاہور میں شہید ہونے والے کسی مذہبی مسئلے پر اکھٹے نہیں ہوئے نہ ان کا تعلق کسی مذہبی جماعت کے ساتھ تھا، اب مذمت نہیں مرمت کا وقت ہے، حکمران بے بس ہیں تو مذمت نہیں توبہ کریں اور گھر چلے جائیں۔

دہشتگردوں کے ساتھ ان کے سہولت کاروں کاخاتمہ ناگزیر ہو چکا ہے، بم دھماکوں میں شہید اور زخمی ہونے والوں کی مالی امدادکی بجائے زندگی پر خرچ کرناضروری ہے،عوام نے گزشتہ سات دہائیوں سے خودغرض اورنااہل لوگوں کو حق حکمرانی دیکربہت نقصان اُٹھایاہے اب وقت آگیاہے کہ بے داغ ماضی ،اہل اورخدمت خلق کاجذبہ رکھنے والوں کوملک و قوم کی خدمت کاموقع دیاجائے۔

انہوں نے کہاکہ تحریک اُویسیہ پاکستان آئندہ انتخابات میں بھرپورکردارادا کریگی،اللہ تعالیٰ کے فضل سے پاکستان میںاگلی حکومت اللہ ،رسول اللہ ۖ کے دین کی ہوگی جو بنیادی انسانی حقوق کاپاسبان ہے۔

دہشتگرد کسی مسلک یا مذمب کے نہیں بلکہ انسانیت کے دشمن ہیں اس لئے ہمیں مل کر تشدد پسند ذہنیت کا مقابلہ کرناہے۔

Syed Irfan Ahmad

Syed Irfan Ahmad

سیکرٹری نشرواشاعت
امتیازعلی شاکر
03134237099.imtiazali470@gmail.com